مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ نوٹوں کی قلت دور کرنے کے لئے بنکوں کے پاس خاطر
خواہ رقم بھیجنے کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو
بنکوں سے روپے نکالنے میں ہونے والی پریشانی جلد ہی دور ہوجائے گی۔مرکزی حکومت کے محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل سکریٹری درگا شنکر مشرا
نے آج یہاں
ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے کہا 500
اور 1000 روپے کے نوٹ بندی کے بعد غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ریاستی اور مرکزی حکومت کےدرمیان تذبذب کی صورتحال اور تال میل کی کمی کو
روکنے کے لئے اعلیٰ سطحی افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے یہ ہدایت دی گئی ہے۔